Wednesday, April 17, 2019

بعض دفعہ انسان خود کو کتنا بے بس محسوس کرتا ہے۔وہ چاہے کتنا یہ سوچ لے، کتنا یہ کہ لے کہ وہ اب حقیقت پسند ہوگیا ہے لیکن بعض اوقات اسکو ایک ایسے انسان کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے سنے، اسے سمجھے اور بنا  اسکو غلط سمجھے اسکا ساتھ دے۔ میں کبھی کبھی سوچتی ہو کہ جو لوگ آپ سے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں وہ ایسے وقت میں آپکو چھوڑ کر  بیٹھ جاتے ہیں۔ مجھے یہ بات آج تک سمجھ نہیں آئی کہ جب انسان کو پتہ ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کو کتنا برداشت کرسکتا ہے، اسکا کتنا ساتھ دے سکتا ہے وہ پھر بھی کیوں کسی سے اتنے دعوے کرتاہے۔ کسی بھی انسان کو سمجھنا واقعی میں بہت مشکل ہے اور کسی انسان سے  امیدیں لگانا اس سے بھی بڑی بیوقوفی ہے۔آپ اس دنیا میں اکیلے بھجے گئے ہو اور آپ کو اپنی ساری جنگیں ، ساری پریشانیاں اور ساری مسئلے خود حل کرنے پڑتے ہیں۔ جب آپ میں اتنی سی بھی ہمت نہ ہو اٹھنے کی اور آپ کو کوئی اٹھانے والا بھی نہ ہو تب آپ کو اپنی مدد آپ کے تحت اٹھنا پڑتا ہے خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرنا پڑتا ہے ہے یا مجھے یہ کہنا چاہیے کہ آپ کو خود کو اور بے حس کرنا پرتا ہے!

No comments:

Post a Comment