Tuesday, September 24, 2019

انسان اور انکی دوسروں سے امیدیں

انسان بھی کتنا عجیب ہے ہمیشہ ہی چیز سے ٹھوکر کھانے کے بعد دوبارہ ٹھوکر کھانے چلا جاتا ہے۔انسان بھی کتنا ڈھیٹ ہے خود کو چاہے جتنا حقیت پسند ظاہر کرے۔کتنا ہی یہ ظاہرکرے کہ وہ کسی سے امیدیں وابستہ نہیں کرے گا ایک بار دل ٹوٹنے، امیدیں ٹوٹنے کے بعد بھی پھر سے اسی شخص سے پہلے سے زیادہ امیدیں لگاتا ہے اور پھر ٹوٹنے کے بعد رونا دھونا مچاتا ہے۔مجھے لگتا کچھ چیزیں انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہی نہیں جیسے کسی سے امیدیں وابستہ کرنا۔میں نے خود ایسے بہت سے لوگوں سے امیدیں لگائی جن سے مجھے لگتا تھا کہ وہ مجھے کبھی دکھ نہیں پہنچائے گے۔جن سے مجھے لگتا تھا کہ وہ میری امیدیں کبھی نہیں توڑے گے اور نہ ٹوٹنے دیں گے۔لیکن انسان بھی بس کیا مخلوق ہے۔اس کو پتہ ہے کہ کس طرح کسی انسان کو باتوں سے گھیرنا ہے۔کس طرح اپنی باتوں کا جال بیچھا کر اس میں پھاسنا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ امیدیں لگانا برا نہیں بلکہ یہ سوچنا کہ وہ آپ شخص آپکی امیدیں توڑے گا نہیں یہ غلط ہے۔کوئی بھی شخص کبھی بھی آپ کی امیدیں اور بھروسے کو پیروں تلے روند  کے  آگے نکل  جاتا ہے

Thursday, September 19, 2019

انسان کی کہانی

آج میرے ٹیچر نے بہت ہی اچھی بات کہی ویسے تو وہ کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں تھی لیکن پھر بھی اس بات نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ میری ٹیچر نے کہا کہ: "ہر کوئی اپنے ساتھ ایک کہانی لے کر چل رہا ہوتا ہے"۔ اور اگر آپ مجھ سے پوچھے تو میں بلکل اس بات اتفاق کرتی ہوں۔ واقعی میں ہر انسان اپنے ساتھ ایک کہانی لے کر چلتا ہے جس میں جہاں اچھے لوگ ہوتے ہیں تو وہی بہت سے ولن بھی ہوتے ہیں۔ جہاں تلخ حقیقت ہوتی ہے وہی بہت سا ڈرامہ بھی ہوتا ہے۔ 
اگر ہم اپنے آس پاس نظر دوڑائیں تو ہمیں کتنے ہی ایسے لوگ دیکھے گے جو بظاہر تو بہت خوش لگ رہیں ہوتے ہیں لیکن اندر ہی اندر وہ خود سے ایک جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو زرا زرا سی تکلیف پر ایک تو پریشان ہوتے ہیں اور دوسرا یہ کہ دوسروں  کہ سامنے ایسے بنتے ہیں جیسے سارے ظلم ان پر ہو رہیں ہیں اور باقی سب مزے کی زندگی کزار رہیں ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کیوں اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ وہ حالات کا مقابلہ کرنے تک کی طاقت نہیں رکھتے وہ کیوں یہ نہیں دیکھتے کہ دوسرے لوگوں کو ان سے زیادہ مسائل ہیں پھر بھی وہ کس ہمت اور حوصلے سے زندگی گزرا رہیں ہیں۔ 
میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ خود کو کسی خول میں بند کرلیں اور کسی سے کچھ کہئے ہی نہ لیکن خود کہ اندر کم از کم اتنی ہمت تو پیدا  کریں کہ آپ پریشان ہونے کہ بجائے یہ سوچے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ جہاں تک میں نے زندگی کو دیکھا ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا دور (phase) آتا ہے جب وہ بلکل ٹوٹ جاتا ہے ہمت ہار جاتا ہے اسکو لگتا ہے کہ اسکو زندگی نے ایسی ٹھوکر دی ہے کہ وہ اب اٹھ نہیں سکے گا لیکن وہ نہ صرف اٹھتا ہے بلکہ زندگی کی دور میں پہلے سے زیادہ تیز دوڑتا ہے۔ میں ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ:
    "زخم وہ جگہ ہے جہاں سے روشنی آپ کے اندر داخل ہوتی ہے۔"
اس لئے زخم لگنا برا نہیں بلکہ وہ تو آپ کو روشن کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ 

Wednesday, September 4, 2019

حقیقت پسندی یا منافقت

بعض اوقات حقیقت پسند ہونا بھی کتنا مشکل ہوتا ہے۔ ایک تو انسان کو خود کو نارمل ظاہر کرنا پڑتا ہے اور دوسرا چاھیں آپ کے اندر کتنا ہی بڑا طوفان آمنڈ رہا ہو لیکن دوسروں کے سامنے چہرے پر مسکراہٹ سجانی پڑتی ہے۔اور بعض اوقات آپ چاہیں کسی کو کتنا یہ جتانے کی کوشش کریں کہ آپکے دل میں کوئی ناراضگی، انکی کسی بات سے آپ کا دل نہیں دوکھا لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ناراضگی، وہ تلخ پن آپ کے لب و لہجہ میں ظاہر ہو ہی جاتا ہے_کبھی کبھی مجھے خود پر بہت غصہ آتا ہے، بہت چڑ ہوتی ہے کہ میں کیوں دوسروں کی طرح منافق نہیں ہوسکتی۔ کیوں لوگوں کے منہ پر کچھ اور، اور دل میں کچھ اور نہیں ہوسکتی۔ میں ایسا اس لئے چاہتی ہوں کہ بعض دفعہ زندگی میں یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ جیسے ہیں لوگ آپ کو قبول نہیں کر رہیں ہیں انُکو بس وہی بات آپ کے منہ سے سننی ہے جو انکے مطابق ہو۔اگر آپ کو میں سچ بتاؤں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب زیادہ تر انسان ہی اس طرح کے ہیں کہ وہ آپ کے منہ پر آپکے اور پیٹ پیچھے کسی اور کے ہوجاتے ہیں۔ آپ لوگ بلکل یہ نہ سمجھے کہ مجھےبس برے لوگ ملتے ہیں یا برے تجربات ہوتے ہیں لیکن بعض دفعہ کچھ چیزیں اتنی زیادہ قابو سے باہر ہوجاتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے اب کچھ بھی میرے قابو میں نہ آئے گا۔
میری  ٹیچر نے بہت اچھی بات کہی تھی اور یہ بات مجھے پہلے ہی پتہ تھی لیکن ان کے کہنے سے مجھے اتنا اندازہ ہوا کہ میں ہمشہ فضول نہیں سوچتی۔ خیر میری ٹیچر نے کہا کہ ہم سب انسان ہیں تو ہر کسی کو انسان ہی سمجھا جائے کوئی فرشتہ نہیں ہوتا ۔ میں بھی ایسا سوچتی ہوں کہ کوئی فرشتہ  نہیں ہوتالیکن مجھے یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ آخر لوگ جو ہیں وہ کیوں چھپاتے ہیں آخر کیوں فرشتے بننے کی کوشش کرتے ہیں۔پہلے وہ آپ کے ساتھ اچھا رہے کر اپنی عادت  کرواتے ہیں چائیں آپ ان کو کتنا ہی منع کرے اور پھر جو وہ ہیں وہ دیکھاتے ہیں۔ انسان بہت عجیب ہوتے  ہیں۔