آج میرے ٹیچر نے بہت ہی اچھی بات کہی ویسے تو وہ کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں تھی لیکن پھر بھی اس بات نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ میری ٹیچر نے کہا کہ: "ہر کوئی اپنے ساتھ ایک کہانی لے کر چل رہا ہوتا ہے"۔ اور اگر آپ مجھ سے پوچھے تو میں بلکل اس بات اتفاق کرتی ہوں۔ واقعی میں ہر انسان اپنے ساتھ ایک کہانی لے کر چلتا ہے جس میں جہاں اچھے لوگ ہوتے ہیں تو وہی بہت سے ولن بھی ہوتے ہیں۔ جہاں تلخ حقیقت ہوتی ہے وہی بہت سا ڈرامہ بھی ہوتا ہے۔
اگر ہم اپنے آس پاس نظر دوڑائیں تو ہمیں کتنے ہی ایسے لوگ دیکھے گے جو بظاہر تو بہت خوش لگ رہیں ہوتے ہیں لیکن اندر ہی اندر وہ خود سے ایک جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو زرا زرا سی تکلیف پر ایک تو پریشان ہوتے ہیں اور دوسرا یہ کہ دوسروں کہ سامنے ایسے بنتے ہیں جیسے سارے ظلم ان پر ہو رہیں ہیں اور باقی سب مزے کی زندگی کزار رہیں ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کیوں اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ وہ حالات کا مقابلہ کرنے تک کی طاقت نہیں رکھتے وہ کیوں یہ نہیں دیکھتے کہ دوسرے لوگوں کو ان سے زیادہ مسائل ہیں پھر بھی وہ کس ہمت اور حوصلے سے زندگی گزرا رہیں ہیں۔
میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ خود کو کسی خول میں بند کرلیں اور کسی سے کچھ کہئے ہی نہ لیکن خود کہ اندر کم از کم اتنی ہمت تو پیدا کریں کہ آپ پریشان ہونے کہ بجائے یہ سوچے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ جہاں تک میں نے زندگی کو دیکھا ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا دور (phase) آتا ہے جب وہ بلکل ٹوٹ جاتا ہے ہمت ہار جاتا ہے اسکو لگتا ہے کہ اسکو زندگی نے ایسی ٹھوکر دی ہے کہ وہ اب اٹھ نہیں سکے گا لیکن وہ نہ صرف اٹھتا ہے بلکہ زندگی کی دور میں پہلے سے زیادہ تیز دوڑتا ہے۔ میں ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ:
"زخم وہ جگہ ہے جہاں سے روشنی آپ کے اندر داخل ہوتی ہے۔"
اس لئے زخم لگنا برا نہیں بلکہ وہ تو آپ کو روشن کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
No comments:
Post a Comment